پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں ہورہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوا اسحاق ڈار، سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے لاہور میں گھر پر پولیس نے دھاوا بولا ہے، بکتر بند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کودے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے گھر سے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا اور پانی بھی پھینکا گیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کے گھر سے 7 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی اور رہائش گاہ کے باہر ظہور الہٰی روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔
Leave feedback about this