واشنگٹن: امریکی ماہرین نے ایک دلچسپ تجربہ کرتے ہوئے پالتو طوطوں کو ویڈیو کال کرنا سکھایا ہے۔ اس کےبعد اب وہ خوشی خوشی دوسرےطوطوں کو دیکھتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں نئےدوست بھی بنارہے ہیں۔اس ضمن میں میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی، اور جامعہ گلاسگو کے ماہرین نے طوطوں پر محنت کرکے انہیں ویڈیو کال کرنا سکھایا ہے۔ اس کے بعد اب طوطے ایک دوسرے سے ویڈیو کال پر گفتگوبھی کررہے ہیں۔اسے مںصوبے کو ’پیرٹ ٹو پیرٹ ویڈیو کالنگ سسٹم فور انٹراسپیش ایتھیکل انرچمنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں طوطے پہلے گھنٹی بجاتے ہیں۔ اس کے جواب انسانی مددگار ٹیبلٹ لے کر آتا ہے۔ اس کےبعد طوطا اسکرین پر اپنی چونچ سے اپنے پسند کے پرندے کی تصویر پر چونچ مارتا ہے۔ اس کے بعد دوسری طرف موجود پرندہ ویڈیو کال کے لیے موجود ہوتا ہے۔ماہرین نے نوٹ کیا کہ طوطے عین اسی طرح برتاؤ کرتے ہیں جو وہ قدرتی ماحول میں ایک دوسرے سے اختیار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ دونوں مل کر چہچہاتے ہیں اور سیٹیاں بجاتے ہیں۔ بس ان کے درمیان صرف اسکرین کا فاصلہ ہی ہوتا ہے۔سائنسدانوں نے دیکھا کہ اس طرح طوطوں کو دوسرے طوطوں سے رابطہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور یوں وہ ایک دوسرے سے مل کر خوش رہتے ہیں۔
Leave feedback about this