امریکی ڈالر گذشتہ روز کبھی مہنگا اور کبھی سستا ہونے کے بعد آج کاروبار کے آغاز میں معمولی مہنگا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر گیارہ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کامثبت رحجان دیکھنے میں آرہاہے۔پاکستان اسٹاک ایکچینج کا سو انڈیکس 95 پوائنٹس کے اضافے سے اکتالیس ہزار 195 پرآگیا ، گذشتہ روز کا روبار کے اختتام پر سو انڈیکس اکتالیس ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave feedback about this