گوجرہ : پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ہائی ایس وین اور ٹرک میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔گوجرہ کے اڈا دھرم کوٹ اسٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے بعد وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی آتشزدگی کے نتیجے میں سات مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔بدقسمتی سے ہائی ایس چک46 گ ب سکھیرا سے براستہ پینسرہ فیصل آباد جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، ریسکیو کی جانب سے نعشوں او ر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
Leave feedback about this