امریکی خفیہ دستاویزات شیئر کرنیوالے آن لائن گروپ کا سربراہ جیک ٹیکسیرا ہے میسا چیوسٹس ائیر نیشنل گارڈز کا اہلکار ہے ۔ جیک ٹیکسیرا 20 سے 30 افراد پر مشتمل ٹھگ شیکر سینٹرل گروپ کی قیادت کرتاہے ۔آن لائن گروپ پر اسلحہ سے دلچسپی کے پیغامات اور نسل پرستانہ ممیز شیئر کیے جاتے ہیں۔ائیر نیشنل گارڈز کے مشتبہ اہلکار کو آج میسا چیوسٹس سے گرفتار کرلیاگیاہے۔ایف بی آئی نے خبر پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ۔امریکی محکمہ انصاف نے افشا خفیہ دستاویزات کی تحقیقات کا پچھلے ہفتے آغاز کیا تھا۔پینٹا گون کی خفیہ دستاویزات انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم ، ڈسکارڈ پر شیئر کی گئی تھیں۔
Leave feedback about this