پاکستان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے نااہلی کیخلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ دوبارہ اپیل کل لیکر آئیں ، اپیل کا ٹائٹل درست نہیں ، سردار تنویر الیاس کو وزیر اعظم لکھا گیا ہے ۔چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے سوال کیا کہ اگر وہ وزیراعظم ہیں تو اپیل دائر کرنے کی ضرورت کیوں ہے ؟انہوں نے کہا کہ فیصلہ غلط یا ٹھیک ہو اس پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image