وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں ۔متنازع انتخابات خدانخواستہ ملک کو انار کی اور افراتفری کی جانب دھکیلیں گے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا ملک میں متازع طریقے سے الیکشن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں ہیں ، ہم ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ، الیکشن لڑے اور ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر آئے ۔ان کا کہنا تھا الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے ججز میں بھی اتفاق نہیں ، اس قسم کا الیکشن ملک کو انار کی اور افراتفری کی طرف دھکیلے گاایسے انتخابات خدانخواستہ ملک کی تباہی کا باعث بنیں گے ہم اس تباہی کے راستے میں رکاﺅٹ ہیں ۔رانا ثنا کا کہنا تھا ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
Leave feedback about this