لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے ۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جبکہ اجلاس میں وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ سے آرائیں گے ۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گذشتہ روز زیر گردش انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر کی تردید کردی ہے ۔
Leave feedback about this