اسلام آباد: پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت میں آض دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت ہوگی ۔چیف جسٹس ،جسٹس اعجاز ، اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کریگی ،عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ کو بھی طلب کررکھا ہے ، چوتھی سماعت پر جسٹس امین الدین خان اور پانچویں سماعت پر جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کی تھی دونوں ججز کی معذرت کے بعد دوبا بینچ ٹوٹ چکا۔سپریم کورٹ کی جانب سے گذشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کی فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کی گئی تھی ۔ مقدمے میں تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں کل اٹارنی جنرل ، نگران حکومت پنجاب اور گورنر کے پی کے وکلا دلائل دینگے ۔
Leave feedback about this