وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی سیاسی مسئلہ نہیں، ان کے سارے مسئلے نفسیاتی ہیں لاہور کے علاوہ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو کہہ رہا ہے خوف کے بت توڑ دو اس شخص نے سائفر لہر ایا کہ عالمی ساز ش ہوگئی وہ کون لوگ ہیں جو اس شخص پر یقین کرتے ہیں، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل لاہور کے لوگوں نے اسے مسترد کردیاہے سائفر کا بیانیہ ڈوبنے لگا تو کہا میں لانگ مارچ کرونگا۔ پھر کہا میں الیکشن کرانا چاہتا ہوں۔تم پھر سے اپنی سلیکشن کراناچاہتے ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں نے عدالت نہیں جانا میں نے مینار پاکستان جلسہ کرنا ہے اس وقت کوئی خطرہ نہیں، ایک شخص ماچ لیکر پورے جنگل کو آگ لگانا چاہتا ہے۔اس شخص کی شیطانی ذہنیت پر اس ملک کا آئین وقانون نہیں چل سکتا۔

Leave feedback about this