مفت آٹا پانے کی تگ ودو میں ملک کے مختلف شہروں میں اب تک چھ جانیں جاچکی ہیں، مفت آٹا ملانہ ملا جان چلی گئی، اب تک مفت آٹے پانے کی تگ ودو میں 6 جانیں جاچکی ہیں لیکن انتظامیہ عزت اور سکون سے آٹے کی تقسیم کا طریقہ کر نہ بناسکی۔بھکر میں گھنٹوں قطار میں باری کا انتظار کرنیوالا شخص دم توڑ گیا، مظفر گڑھ میں بھگدڑ بزرگ خاتون کی زندگی لے گئی جبکہ ملتان، فیصل آباد اور کوٹ ادو میں قطاروں میں انتظار کرنیوالے تین افراد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ادھر چارسدہ میں دھکم پیل اور بھگدڑ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔اس کے علاوہ آٹا نہ ملنے پر پشاور میں بھی احتجاج کی گیا، خواتین نے سڑک بند کردی جبکہ ڈیرہ غاز خان کی تحصیل تونسہ میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے نئے تعینات اے سی کے سامنے احتجاج کیا۔

Leave feedback about this