ریاض:سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلیمان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رقم 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی۔سرکاری خیبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ بڑھانے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان رابطوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this