پاکستان

پی ٹی آئی کا استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی

pti

اسلام آباد:تحریک انصاف کا استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی جانے کا پلان ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا معاملہ پھر لٹک گیا،یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں بھی جمع نہیں ہونگے جہاں پارٹی چیئرمین عمران خن نے کل خطاب کرنا تھا۔قبل ازیں پی ٹی آئی ارکان نے استعفوں کی تصدیق کے لئے 28دسمبر کو قومی اسمبلی جانے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں طے پایا تھاکہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی 28دسمبر بدھ کے روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہونگے،جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان ارکان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کے ارکان شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے اور سپیکر کے سامنے پیش ہوکر اپنے استعفے کی تصدیق کرینگے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image