تازہ ترین

حکومتی اتحادیوں کی ترقیاتی اسکیمیں،خصوصی گرانٹ کا اجراء منظور

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں اپنے حکومتی اتحادیوں کی ترقیاتی سکیموں کیلئے16ارب روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز یہاں وفاقی وزیر اور ریونیو سینٹر محمد اسحق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خرم دستگیر خان،وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار سید مرتضیٰ محمود ودیگر شریک ہوئے۔وزیر خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے 20ڈیبٹ سروس معطلی اقدام پر ایک سمری پیش کی۔آئی ڈی اے کے اہل ممالک کیلئے کوویڈ 19کے سماجی واقتصادی اثرات کو کم کرنے کیلئے اس قرض میں ریلیف کااعلان اپریل2020میں کیا گیا تھا۔اس اقدام کے تحت قرض سے نجات اصولی طورپر سود کی ادائیگیوں کی معطلی کے ذریعے ہونا تھی۔جی20کے وزرائے خزانہ نے پیشگوئی کے پیش نظر قرضوں میں ریلیف کو مزید چھے ماہ کیلئے بڑھا دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image