اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ‘حقیقی آزادی مارچ’ کے عنوان تلے نکالے جانے والے لانگ مارچ کے لیے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی ذمہ داران کو ایک نیا خط جاری کر دیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں، چنانچہ پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت پیش کرے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی کو بھی این او سی جاری کیا گیا تھا، لیکن اس کی خلاف ورزی کی گئی تھی، سو اس بار پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے، ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ این اوسی کی درخواست مسترد نہ کیے جانے کی وجوہات کی وضاحت بیان کی جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کے پاس این او سی واسطے درخواست جمع کرائی تھی۔
Leave feedback about this