مودی کے دیس میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ ہونے لگا، بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں ایودھیہ کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی گئی، جب ہندو انتہاپسند ہجوم قطب شاہی مسجد میں داخل ہوا، اور بت رکھ کر پوجا پاٹ کرنے لگا۔
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی مساجد پر حملوں کی منظم مہم جاری ہے، بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے گئے۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند مرد اور عورتیں دروازہ توڑ کر زبردستی قطب شاہی مسجد میں داخل ہوئے اور بت رکھ دیے، دھاوا بولنے کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔
ہندو انتہاپسندوں نے بت رکھتے ہوئے اپنے مذہبی نعرے بھی لگائے اور مسجد کی انتظامیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، حسب روایت مقامی پولیس نے ہندو انتہاپسندوں کا ساتھ دیا، اور کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیہ میں بابری مسجد کے سانحے کے بعد مسجد میں بت رکھنے کا یہ دوسرا دلدوز واقعہ ہے۔
Leave feedback about this