پاکستان

برطانیہ کا پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے مزید 10 ملین پاؤنڈ کا اعلان

برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے مزید 10 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے مزید 10 ملین پاوٴنڈ امداد کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، برطانوی وزیر اپنے دورے میں اہم حکومتی شخصیات، برادری کے رہنماؤں اور امدادی ایجنسیوں سے ملاقات کریں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے اضافی امداد کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ بدترین سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید مالی امداد فراہم کر رہا ہے، پاکستان میں ملکی تاریخ کے شدید ترین سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ومبلڈن کے ایف سی ڈی او وزیر لارڈ طارق احمد نے مزید 10 ملین پاؤنڈ کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد برطانیہ کی جانب سے دی گئی کل امداد 26.5 ملین پاؤنڈ ہو گئی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اضافی امداد فوری طور پر زندگی بچانے کی ضروریات پر خرچ کی جائے گی، جس میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پناہ گاہوں کی تعمیر، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی فراہمی شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image