90 دن میں انتخابات ، سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے مقرر تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

90 دن میں انتخابات ، سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے مقرر

90 دن میں انتخابات ، سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے مقرر

90 دن میں انتخابات ، سماعت آج ساڑھے گیارہ بجے مقرر

سپریم کورٹ میں نوے دنوں میں عام انتخابات کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر دوسری سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان نے کورٹ ایسوسی ایٹ کو سماعت کا وقت فریقین کو بتانے کی ہدایت کردی ہے ۔قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا، جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں ۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کررکھاہے ۔عدالت نے پچھلی سماعت پرالیکشن کمیشن اوراٹارنی جنرل سے جواب مانگا تھا کہ انتخابات کب ہوں گے ۔ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ میں چار درخواستیں دائر ہیں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی بھی درخواست گزار ہیں ۔

Exit mobile version