چیف جسٹس نے نوے دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کے دورن کہا درخواست گزار صدر سپریم کورٹ بار سے کہا کہ نوے دنوں میں الیکشن والی بات ممکن نہیں ، وہ بات بتائیں جو ممکن ہو ، سپریم کورٹ نے کیس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس بھی جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں نوے دنوں میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس قاضی کے سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی ،بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں ۔