پاکستان جرائم

9 مئی واقعات ، اسد عمر ، شاہ محمود کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

9 مئی واقعات ، اسد عمر ، شاہ محمود کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو پیش آئے واقعات کے کیس میں اسد عمر اورشاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا ۔انسداد دہشتگردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں اکیس جولائی تک توسیع کردی ۔اس موقع پر شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی عدالت میں دائر کردیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image