صحت

75 منٹ دوڑنا عمرمیں 12 سال کا اضافہ کرسکتا ہے، تحقیق

سخت ورزش انسانی جسم کے دفاعی نظام کو کمزور کردیتی ہے، تحقیق

اچھی صحت کے لیے جسمانی سرگرمی کے حوالے متعدد مطالعے کیے جا چکے ہیں۔ لیکن حال ہی میں کی جانے والے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 75 منٹ تک بھاگنا ہماری زندگی میں 12 سال کا اضافہ کر سکتا ہے۔انٹرنیشنل جرنل آف انوائرنمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 4400 افراد کا مطالعہ کیا۔مطالعے میں محققین نے ہفتے میں کم از کم 75 منٹ دوڑنے والوں کا کم از کم 10 منٹ دوڑنے سے والوں سے موازنہ کیا۔تحقیق میں ڈی این اے کے ایک حصے ٹیلومیئرس پر غور کیا گیا۔ یہ حصہ کروموسومز کے سروں پر موجود ڈھانچوں کو بیان کرتا ہے۔ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کے ٹیلومیئرس سکڑتے جاتے ہیں۔ بالآخر یہ بہت مختصر ہوجاتے ہیں اور آپ کے خلیے باقاعدگی سے کام نہیں کر پاتے۔دوسری جانب اگر ان ٹیلومیئرز کو سکڑنے نہ دیا جائے تو ڈی این اے بھی کم عمر رہتے ہیں۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ ہفتے میں 75 منٹ بھاگنے والوں کی حیاتیاتی عمر میں اندازاً 12 سال کا فرق دیکھا گیا۔مصنفین نے تحقیق میں شرح اموات کی پیمائش نہیں کی۔ البتہ، انہوں نے دوڑنے اور عمر درازی کے درمیان تعلق کے بہتر فہم کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image