190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب نے عمران خان کو پھر طلب کرلیا پاکستان Roze News
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب نے عمران خان کو پھر طلب کرلیا

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب نے عمران خان کو پھر طلب کرلیا

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب نے عمران خان کو پھر طلب کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں عمران خان کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔قومی احتساب بیورو کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو 23 مئی 2023ء کی صبح دس بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کو اس سے قبل 18 مئی کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا تھا کہ نیب قانون آئین سے متصادم ہے۔نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے زمان پارک پہنچ کر چیئرمین پی ٹی آئی کے نوٹس کی تعمیل کروائی اور پھر واپس روانہ ہوگئی۔ اس موقع پر افسر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نوٹس کی تعمیل کیلیے زمان پارک آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے وکلا نے نوٹس وصول کرلیا ہے۔

Exit mobile version