یوگا سے یادداشت بہتر اور تناؤ دور ہوسکتا ہے صحت Roze News
صحت

یوگا سے یادداشت بہتر اور تناؤ دور ہوسکتا ہے

ڈپریشن سے نمٹنے کا انتہائی آسان طریقہ

ڈپریشن سے نمٹنے کا انتہائی آسان طریقہ

الینوائے: ماہرین نے کہا ہے کہ آج کی تیزرفتار زندگی میں یوگا نہ صرف شارٹ ٹرم میموری (جزووقتی حافظہ) بہتر بناسکتا ہے بلکہ اس سے کام کی جگہ پر ذہنی تناؤ اور چڑچڑاہٹ کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہےاگرچہ دونوں امور میں یوگا کے فوائد سامنے آچکے ہیں لیکن اب اس کے مزید ثبوت ملے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے یوگا میں دماغی یکسوئی، جسمانی حرکات اور سانس کی مشقیں شامل ہوتی ہیں۔ ان تینوں کا درست امتزاج ہی ہمارے جسم پر بہت اچھا اثرڈالتا ہے۔ جرنل آف بہیورییئل میڈیسن میں شائع ایک تحقیق سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتے میں کچھ مرتبہ یوگا کرنے سے دماغ کو قوت ملتی ہے۔ ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کو بھی دور بھگانے میں معاونت ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ ایک چھوٹی سا مطالعہ ہے جس میں یونیورسٹی آف اربانا شیمپین کے 86 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد میں ڈپریش، ذہنی تناؤ اور دیگر دماغی قوت میں کمی کے ابتدائی آثار تھے۔معلوم ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں تین مرتبہ 50 منٹ یوگا کیا تو ان کے اسٹریس میں کمی واقع ہوئی اور وہ خود کو مسرور محسوس کرتے رہے۔ لیکن جن شرکا نے اسے مسلسل آٹھ ہفتے تک جاری رکھا ان میں ذیادہ بہتری دیکھی گئی۔ اس سے ثابت ہوا کہ یوگا کی مسلسل مشق سے اسٹریس میں کمی کی جاسکتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے ان افراد میں کام کی یادداشت اور مختصر مدت کی یادداشت بھی اچھی پائی گئی۔

Exit mobile version