تازہ ترین

17گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی جزوی بحال،متعدد شہر اب بھی تاریخی میں گم

بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا،17گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی جزوی بحال ہوئی ہے جبکہ متعدد شہروں میں بدستور اندھیرے کا راج ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے رات10بجے تک بجلی مکمل بحالی کا دعویٰ کیا جو دھرا کا دھرا رہ گیا تاہم چند شہروں سے بجلی بحالی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کل صبح7:34پر نیشنل گرڈکی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا،سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے،وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکویئنسی کم ہوئی جس کے باعث کیسکیڈنگ ہوئی اور ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہوگئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image