سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ نامینیشن ہورہی ہے یہ سلیکشن پلس ہے ۔اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیاگیا۔اس دوران اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف اپنے آپو کو وزیراعظم ڈکلیئر کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں جس طرح ہماری پارٹی کو ہراساں کیا جارہاہے وہ قابل مذمت ہے۔
Leave a Comment