ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کی کمی ہوئی ہے ۔ملک میں 24 قیراط کا سونا پانچ سو روپے کی کمی کے بعد دو لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 428 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا دس گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہوگیا ہے ۔ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ دو ڈالر ز کم ہو کر 1966 ڈالرز ف اونس ہوگیا ہے۔