وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر آج احتجاج کی کال دی تھی، جس کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت احتجاج، جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی ہوگی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر ’ہے حق ہمارا آزادی‘ اور ’عمران تیرے جانثار بےشمار، بےشمار‘ کی شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
Leave a Comment
