اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں کہا ہے کہ ہمارے ڈاکٹر دن میں 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل عبدالغفور انجم اور ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز میٹنگ کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالا روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں، اسد قیصر، شبلی فراز کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے اس پر توہینِ عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے، اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق 3 کوآرڈی نیٹرز ہیں، ہمیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں۔
Leave feedback about this