وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوگی ،الیکشن اکتوبر ،نومبر میں جب بھی ہونگے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کریگا،انہوں نے پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب میں اصلاحات کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی حکومت عوام کے ووٹو ں سے آئے و ہ تعلیم کو پہلی ترجیح دے۔وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آج آئی ایم ایف کے بورڈ کی میٹنگ ہے ، دعا کریں آج آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوجائے ، یہ لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے ہمسایہ ممالک ہم سے کہیں آگے نکل گئے ہیں ۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ تعلیم کے ذریعے دنیا نے ترقی کی ، 2008 میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا آغاز کیاگیا۔