کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے، قدرتی آفات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
متاثرین کے کھانے، پینے، علاج معالجے اور جانوروں کی دیکھ بھال کا بھی مکمل بندوبست کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر ضرورت کے وقت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی مدد میں دن رات مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ گڈو اور سکھر پر اونچے درجے کا جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، گڈو پر پانی کی آمد 624,456 اور اخراج 594,936 کیوسک ہے، جبکہ سکھر پر آمد 560,890 اور اخراج 508,830 کیوسک ہے، اس کے علاوہ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,174 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، اب تک علاج معالجہ حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 92,958 تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین
گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے : شرجیل میمن
- by web_desk
- ستمبر 16, 2025
- 0 Comments
- 16 Views
- 2 گھنٹے ago

Leave feedback about this