گورنر کو تبدیل کیا جائے،سپیکر پنجاب اسمبلی کا صدر کو خط تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

گورنر کو تبدیل کیا جائے،سپیکر پنجاب اسمبلی کا صدر کو خط

speaker punjab assmbley

گورنر کو تبدیل کیا جائے،سپیکر پنجاب اسمبلی کا صدر کو خط

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی تبدیلی کے لئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے سپیکر کی جانب سے صدر مملکت کو ارسال کیے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خط میں گورنر بلیغ الرحمن کی جانب سے غ یر آئینی اقدام کی نشاندہی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر نے صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی اور استدعا کی کہ گورنر صدر کا نمائندہ ہے اسے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ سبطین خان گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Exit mobile version