لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کی صورتحال کے پیش نظر آج گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان5بجے قوم اور گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہونے ورالے کارکنان سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ہمارے اراکین کو پانچ،پانچ کروڑ روپے میں خریدنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے صاف انکار کیا اور پیش کش کو ٹھکرا دیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کو187ارکان کی حمایت حاصل ہے اسی لئے عدم اعتمادکی تحریک ناکام ہوگی۔