لاہور:وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کر کٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات کیلئے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھا گیا تھا جس کو متعلقہ وزارت نے کابینہ اراکین میں سرکولیٹ کیا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے2014والے آئین کو بحال کرکے2019کا آئین کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ کی منظوری کے بعد14رکنی کمیٹی پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔کمیٹی کے ا رکان میں شاہد آفریدی شکیل شیخ،گل زادہ،نعمان بٹ،ہارون رشید،ثناء میر،ایزد سید،تنویر احمد،گل محمد کاکڑ ودیگر شامل ہیں۔کمیٹی پی سی بی کا2014کا آئین بحال کرنے کیلئے کام کر ے گی اور120روز میں اپنا کام مکمل کرے گی۔