پاکستان

گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار پیش کیا، عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ گرے لسٹ سے کامیاب اخراج کے اصل ہیرو ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی نام نہاد اتحادی حکومت کا گرے لسٹ سے خارج کروانے میں وہی کردار ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کا ہوتا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، ن لیگ کو اس ڈھٹائی کے ساتھ اس کامیابی کا سہرا لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image