شیخوپورہ: فاروق آباد میں ایک شخص نے کمپنی مالک اور بیوی بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے مطابق جاں بحق افراد میں ملزم کی بیوی اور دوبچے بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم تنویر نے پہلے گولیاں دینے پر اپنے مالک کو قتل کیا پھر ملزم نے گھر پہنچ کر اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کو قتل کردیا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ بیوی بچوں کوقتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنی مکان مالکن کو بھی قتل کردیا۔ ڈی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گارڈ کی نوکری کرتاتھا اور مالک کے گالیاں دینے پر مشعل ہوگیا تھا۔
Leave feedback about this