ادارتی پسند

گارڈن میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

کراچی: (ویب ڈیسک) گارڈن کے علاقے میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ہیڈکوارٹر گارڈن کے اسلحہ خانے میں ہوا، شہید ہونے والے 2 اہل کاروں کی شناخت 45 سالہ کانسٹیبل صابر اور 40 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی ہونے والے اہل کاروں میں 40 سالہ علی گوہر اور 55 سالہ سعید شامل ہیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں زخمی اہل کاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے میں صفائی کے دوران پھٹا، یہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ اتفاقی حادثہ تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image