پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہو گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہو گئے،غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غرملکی سازش کا نعرہ لگانا بڑی منافقت ہے۔

الیکشن کمشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چئریمن پاکستان پپلز پارٹی و زیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں ،

جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے والا صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا جھوٹا نکلا، پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔

الیکشن کمشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، پی ٹٰی آئی کا بھی پردہ اب چاک ہوچکاہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image