پاکستان

کینیا میں پولیس فائرنگ سے شہید صحافی ارشد شریف کی نمازہ جنازہ فیصل مسجد میں ادا

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور میزبان ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔

ارشد شریف کی نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، جنازے میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سیاسی رہنماؤں میں انصافی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، ن لیگ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم ہوا، 8 رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے گھر والوں کی درخواست پر دو ڈاکٹروں کا اضافہ کی گیا، پمز ہسپتال میں پوسٹم مارٹم کے عمل میں مقتول صحافی کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image