اس پھل میں پروٹین، وٹامن، کیلیشم،کاربوہائیڈریٹس،سوڈیم اورمیگنیشم موجود ہوتاہے، اسمیں پوٹاشیم زیادہ جبکہ نمک کی کم سطح پائی جاتی ہے اس خاصیت کی بنا پر بیر کھانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔نیند کے مسائل جیسے بے خوابی کے علاج کیلئے روایتی چینی ادویات میں بیر کا استعمال کیاجاتاہے۔نہ صرف بیر بلکہ اس کا بیج فلیو نوائیڈز سے بھرپور ہوتے ہیں۔صابونین ایسا جزو ہے جو پورے اعصابی نظام کو سکون، پہنچا کر قدرتی طورپر جلد سونے میں مدد کرتاہے۔ذہنی اور اعصابی نظام کا معمول کے مطابق کام کرنے کیلئے ضرور ہے کہ وہ پرسکون رہیں،،بیر میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو نہ صرف ذہنی سکون پہنچانے کا باعث بنتی ہے۔ایسے افراد جو دیرنہ قبض کا شکار ہوں ان کیلئے بیر کھانا ایک قدرتی علاج ثابت ہوسکتاہے۔

Leave feedback about this