کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں 12 مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق پولیس کے 800 سے زائد سپیشل کمانڈوز، اہلکاروں، افسران اور 6 بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا، کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق پولیس اور ڈاکوو¿ں کے درمیان مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس نے ڈاکوو¿ں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق تمام مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔
Leave a Comment
