اسلام آباد: کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹر پروگرام کیلیے باضابطہ طور پر پاکستان میں فیز 2 کھوال اور کم کاربن والے منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کی تجاویز طلب کر لی گئیں۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا پاکستان انتہائی ماحولیاتی دباؤ کا شکار ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کیلیے خطیر رقم کی بھی ضرورت ہے، کلائمیٹ فنانسرز کو آگے آنا ہوگا۔برطانیہ کی کلائمیٹ فنانس ایکسلریٹرپروگرام فیزٹوکی لانچنگ تقریب گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئی جس میں کم کاربن والے منصوبے کیلئے سرمایہ کاری کی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔سی ایف اے پاکستان فیز 2 کے لیے ’’کال فار پروپوزل‘‘ کی نقاب کشائی کی گئی، جس میں پروجیکٹ ڈویلپرز کو مدعو کیا گیا، برطانوی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے سی ایف اے پروگرام منتخب منصوبوں کو مضبوط بنانے میں مدد کریگا۔
معیشت و تجارت
کم کاربن والے منصوبوں کیلیے سرمایہ کاری کی تجاویز طلب
- by Rozenews
- جولائی 8, 2023
- 0 Comments
- 566 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this