وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدن والے طبقے کیلئے پچاس روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج تیا ر کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کیلئے پچاس وپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج پر غور کیاگیا ہے۔شہبا ز شریف نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی میں موٹرسائیکل، رکشے کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنیوالے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیاجائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد ازجلد مکمل کیاجائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ شہباز نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔
Leave feedback about this