برٹش کولمبیا:ایک تحقیق میں معدومیت کے خطرات سے دوچار کلروہیل کے جسموں میں ”فارایور کیمیکلز“ کے بڑے مقدار میں پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے محققین کے مطابق جن وہیل کا مطالعہ کیا گیا ان میں 4نونل فنول (4این پی)کیمیکل پایا گیا۔4این پی کیمیکل اکثر ٹشو اور کاغذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ صابن،کپڑے دھونے کے باؤڈر اور ٹیکسٹائل کے معاملات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ کیمیکل پانی کو ٹریٹ کرنے والے پلانٹس یا صنعتی فضلے کو بہاؤ کی صورت میں سمندروں میں داخل ہوسکتا ہے۔چونکہ کلروہیلز غذائی کڑی میں سب سے اوپر ہوتی ہے اس لئے وہ اس کیمیکل سے آلود ہ چھوٹی حیاتیات کو کھا جاتی ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی
کلر وہیل میں ”فار ایور کیمیکلز‘ کی بڑی مقدار میں موجودگی کا انکشاف
- by Rozenews
- جنوری 16, 2023
- 0 Comments
- 1293 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this