انٹرٹینمنٹ

کسی کا بھائی کسی کی جان نے ریلیز کے تیسرے روز کتنے کروڑ کمائے ؟

کسی کا بھائی کسی کی جان نے ریلیز کے تیسرے روز کتنے کروڑ کمائے ؟

ممبئی : بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فلم کسی کابھائی کسی کی جان نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی کسی کابھائی کسی کی جانریلیز کے پہلے ہفتے ہی بھارت سمیت دنیا بھر سے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونیوالی بھائی جان کی فلم نے ریلیز کے تین دنوں میں بھارت سے 68 کروڑ کمائے جبکہ فلم پہلے ہی عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے ۔سلمان خان کی کامیڈی ڈرامہ اور ایکشن سے بھرپور فلم کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور شائقین کی جانب سے بھی فلم کو خوب پسند کیاجارہاہے۔فرحادسمجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم سے تامل فلموں کی سپر اسٹار پوجا ہیج ،پنجاب فلموں کی اداکارہ شہناز گل ، راگھو جوئیل ، اور شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری سمیت دیگر اداکاروں نے ووڈ فلموں میں ڈیبیوکیاہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image