کراچی میں سچل تھانے کی پولیس موبائل پر گشت کے دوران ستی بم کا حملہ ہوا جس میں ہیڈ محرر سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنا ہوا تھا ۔واقعے کے فوری بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی شناخت خمیسوں ، عبدالصمد اور عبدالنبی کے نام سے ہوئی ہے ۔نامعلوم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں کامیاب ہوگئے ، حملہ آورو ں کی لاش جاری ہے ۔پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ۔حملے میں متاثرہونیوالی پولیس موبائل کو سچل پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا ہے ۔
Leave feedback about this