کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث تین ملزمان مفرور ،سہولت کارخاتون کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ سندھ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث تین ملزمان مفرور ،سہولت کارخاتون کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ سندھ

کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث تین ملزمان مفرور ،سہولت کارخاتون کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ سندھ

کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث تین ملزمان مفرور ،سہولت کارخاتون کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ سندھ

کراچی:آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ پر چینیوں کے قافلے پر خودکش حملہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں 2 چینی انجینیئرز سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے، حملے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی۔ خود کش حملہ آور کا نام شاہ فہد تھا، ہمیں خودکش بمبار کا ہاتھ ملا تھا جس کے فنگر پرنٹ سے شناخت ہوئی، سی سی ٹی وی سے بھی خودکش بمبار اور دو سہولت کاروں کی پہچان ہوئی، جائے وقوعہ سے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے چیسز کا ٹکرا بھی ملا۔
حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی شوروم سے 71 لاکھ روپے میں خریدی گئی، رقم حب کے علاقے سے بینک ٹرانسفر کی گئی تھی، فیصل علی کے بینک اکانٹ سے رقم منتقل ہوئی، ایکسائز ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ فرحان اور شریف گاڑی کی خریداری میں شامل تھے، خودکش حملہ آور خود بھی گاڑی خریدنے کے لئے ساتھ گیا تھا۔خود کش بمبار کے سہولت کار سامنے آئے، دہشت گردوں کی فناسنگ میں بلال نامی بینک ملازم سمیت 2 افراد ملوث رہے۔

Exit mobile version