آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف پر بریفنگ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف پر بریفنگ

آئی ایم ایف کا درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ سے انکار، چینی درآمد کا حکومتی فیصلہ واپس ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کا درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ سے انکار، چینی درآمد کا حکومتی فیصلہ واپس ہونے کا امکان

اسلام آباد:وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کیساتھ تعارفی سیشن میں معاشی اہداف پر رپورٹ جمع کرائی، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا، تعارفی سیشن میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ نے تعارفی سیشن میں وفد کو معاشی صورتحال پر بریف کیا، تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، سٹیٹ بنک حکام شریک ہوئے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی اہداف پر وفد کو بریف کیا گیا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے جولائی سے ستمبر تک محصولات اہداف پر وفد کو آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف وفد رپورٹ دیکھ کا جائزہ لیکر متعلقہ وزارتوں سے مذاکرات کرے گا۔

Exit mobile version