صحت

کراچی ، ملیریا کے مزید 19 کیسز رپورٹ

کراچی ، ملیریا کے مزید 19 کیسز رپورٹ

کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع ملیر سے ملیریا کے گیارہ اور ضلع جنوبی سے تین کیسز سامنے آئے ہیں ۔ضلع شرقی اور ضلع کورنگی سے بھی 2 ،2 کیسز جبکہ ضلع غربی سے ملیریا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔سندھ بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر ملیریا کے 2925 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،ترجمان محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھرمیں ملیریا سے دو افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image