کراچی کے علاقے مبینہ ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ، جاں بحق شخص کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے آیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک ہے ۔ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مبینہ ٹاﺅن تھانے کے قریب قائم مدرسے کے باہر نامعلوم افرا د کی فائرنگ سے شیر خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان پہنچے اور انہوں نے شیر خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبدالقدوس نامی شخص زخمی ہوگیا ۔
کراچی ، فائرنگ کے واقعات میں ایک جاں بحق ، 2 زخمی

کراچی ، فائرنگ کے واقعات میں ایک جاں بحق ، 2 زخمی