لال حویلی سیل کردی گئی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

لال حویلی سیل کردی گئی

لال حویلی سیل کردی گئی

لال حویلی سیل کردی گئی

راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کروا کر سیل کردی گئی سابق وزیر کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی رہائشگاہ کو خالی کرا کر سیل کیاجارہاہے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیخ رشید کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد لال حویلی کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیاگیا ۔لال حویلی کیخلاف آپریشن کے حوالے سے ہمیں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ صدیق کی درخوات پر ایو کیو ٹرسٹ کو نوٹس جاری کررکھے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ صدیق نے 1987 میں لال حویلی خریدی تھی ، موجودہ انتقامی کارروائی کے دوران لال حویلی کیخلاف فیصلہ تیار کیا گیا ۔دوسری جانب متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر آصف خان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کو مکمل طورپر سیل کیاگیا ہے ، لال حویلی کا ڈی 158 یونٹ پوری لال حویلی کو ظاہر کرتا ہے ۔

Exit mobile version